اونٹاریو کولیشن فارچلڈرن اینڈ یوتھ مینٹل ہیلتھ (Ontario Coalition for Children and Youth Mental Health) ، والدین/دیکھ بھال کرنے والوں اور نوجوانوں کے ساتھ تعلیم، دماغی صحت اور لت، صحت، صحت عامہ، انصاف، کمیونٹی اور سماجی خدمات، اور تحقیق میں صوبائی شراکت داروں کا ایک کثیر شعبہ جاتی نیٹ ورک ہے۔ کئی گروپس کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے، ایسے اوزار اور وسائل تیار کرتے ہوئے، جن کا مقصد والدین/دیکھ بھال کرنے والوں کے درمیان ذہنی صحت کے علم کو بڑھانا ہے، اس کے اراکین اونٹاریو کے بچوں، نوجوانوں اور ان کے خاندانوں کے لیے بہترین دماغی صحت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ایک جذبہ رکھتے ہیں۔ اس سروے کے ذریعے ہم امید کرتے ہیں کہ دلچسپی کے موضوعات کے بارے میں اور بچوں کی دماغی صحت کے بارے میں معلومات کا بہترین اشتراک کرنے سے متعلق آپ کی ترجیحات کے بارے میں مزید جانیں گے۔ اس سے ہمیں آپ کی ضروریات کو پورا کرنے والے وسائل پیدا کرنے میں مدد ملے گی، اور اپنے اسکول بورڈ کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کے ان وسائل کو آپ کے لیے سب سے زیادہ مددگار طریقوں سے آپ کے ساتھ اشتراک کرنے میں مدد ملے گی۔

براہ کرم جان لیں کہ اس سروے کو مکمل کرنا رضاکارانہ ہے اور آپ کے جوابات رازداری سے رکھے جائیں گے۔ ہم آپ کا نام نہیں پوچھیں گے اور نتائج کسی مخصوص جواب دہندہ سے منسلک نہیں کیے جائیں گے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس سروے کو مکمل ہونے میں 15 سے20 منٹ لگیں گے۔

اگر آپ کے سروے کے بارے میں کوئی سوالات یا خدشات ہیں، یا سروے کو مکمل کرنے میں کسی مدد کی ضرورت ہے، تو براہ کرم CoalitionSurvey@opsba.orgپر رابطہ کریں۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ بچے اور نوجوان اسکول، گھر یا کمیونٹی میں ترقی کے منازل طے کریں اور ہم جانتے ہیں کہ ایسا کرنے میں ان کی ذہنی صحت اور تندرستی بہت ضروری ہے۔ اس سروے کو مکمل کرکے، آپ ہماری، کولیشن (Coalition) ، اپنے – اونٹاریو کے والدین/دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے صحیح وسائل تیار کرنے میں مدد کر رہی/ رہے ہیں ۔

فرہنگ اصطلاحات:

والد/ والدہ / دیکھ بھال کرنے والا: خاندانی ساختیں منفرد ہوتی ہیں۔ ہم والد/ والدہ / نگہداشت کرنے والے کی اصطلاح کو کسی بھی ایسے بالغ کے لیے استعمال کر رہے ہیں جو کسی بچے/ نوعمرکی گھریلو زندگی میں براہ راست شامل ہو۔

بچہ: پس منظر کی معلومات میں پہلے سوال کے باہر، جو گھر کے تمام بچوں یا نوعمروں کے بارے میں پوچھتا ہے، سروے اکثر "آپ کے بچے" کا حوالہ دیتا ہے۔ سروے میں سوالات کے جوابات دیتے وقت آپ بے شک اپنے بچوں میں سے کسی ایک یا تمام کے بارے میں سوچ سکتی/ سکتے ہیں۔

دماغی صحت: دماغی صحت ذہنی تندرستی کی ایک ایسی حالت ہے جو لوگوں کو زندگی کے دباؤ سے نمٹنے، اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنے، سیکھنے اور اچھی طرح سے کام کرنے اور اپنی کمیونٹی میں حصہ ڈالنے کے قابل بناتی ہے۔ (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(World Health Organization))

دماغی صحت کا مسئلہ: کسی کی دماغی صحت میں تبدیلی فطری طور پر ہوتی ہے۔ جب یہ تبدیلیاں منفی طور پر اثر انداز ہونے لگیں کہ کوئی شخص باقاعدگی سے کیسے محسوس کر رہا ہے، عمل کر رہا ہے یا سوچ رہا ہے؛ وہ کس طرح تناؤ کو سنبھالتا ہے، یا اپنے تعلقات میں، یہ کیسے مسئلہ یا تشویش بن سکتا ہے۔ پریشانی کے ان عام احساسات کو سنبھالنے کے لیے نمٹنے کی حکمت عملی اور سماجی تعاون کافی ہو سکتی ہے۔

دماغی بیماری - دماغی بیماریوں کی خصوصیات کو بذریعہ سوچ، موڈ یا رویے میں تبدیلی سے بیان کیا جا سکتا ہے، جوخصوصیات شدید پریشانی اور فعلی خرابیوں سے منسلک ہوتی ہیں۔ کہ مشکل حالات پرعام رد عمل کی وجہ سے جو تکلیف محسوس ہوتی ہے، دماغی بیماری اس جیسی نہیں ہے (پبلک ہیلتھ ایجنسی کینیڈا((PHAC)

اونٹاریو کولیشن فار چلڈرن اینڈ یوتھ (اونٹاریو کولیشن فار چلڈرن اینڈ یوتھ کے بارے میں مزید جانیں۔
اونٹاریو میں دماغی صحت کے پیشہ ور افراد ذہنی صحت کے پیشہ ور افراد کے بارے میں یہاں مزید جانیں

Question Title

* 1. میں اس سروے کو مکمل کرنے کے لیے اور اپنے جوابات کو ریکارڈ کرنے اور کولیشن (Coalition) کے اراکین کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے رضامندی دیتی/ دیتا ہوں تاکہ اونٹاریو کے اسکولوں کے ذریعے والد/ والدہ/ دیکھ بھال کرنے والے کی ذہنی صحت کی خواندگی کو بڑھانے سے متعلق وسائل کی ترقی کو آگاہ کیا جا سکے۔

T